ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ انتخاب میں نئی اور مضبوط مسلم لیگ میدان میں اترے گی ‘ پرویز الٰہی ،مونس الٰہی نے (ق)لیگ کی ساکھ کو تباہ کیا ، چودھری شافع

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں جماعت کو منظم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،دیرینہ رہنمائوں اور کارکنوں کو ان کا مقام دیا جائے گا ،آئندہ انتخاب میں ایک نئی اور مضبوط مسلم لیگ میدان میں اترے گی اور اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی وسماجی شخصیت صدر ایگریس ٹائون لاہور حاجی سرفراز احمد وڑائچ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حاجی سرفراز احمد وڑائچ نے چودھری وقاص وڑائچ ،چودھری وقار فضل وڑائچ ایڈووکیٹ،سابق صوبائی وزیر بابر سعید وڑائچ،افضل غفاری،ڈاکٹر امتیاز،چودھری ناصر وڑائچ،چودھری عامر سہیل اورمدثر بسرا سمیت سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں مسلم لیگ (ق) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ حاجی سرفراز وڑائچ نے کہا کہ چودھری شافع حسین کو یقین دلاتے ہیں کہ گجرات سے انتخابی میدان میں اترنے پر انہیں بھرپور طریقے سے سپورٹ اور ووٹ دیں گے۔چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سرفراز وڑائچ اور ان کے ساتھیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گجرات سے مسلم لیگ (ق)کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ پارٹی کو پنجاب میں نئے سرے سے منظم کرنے کا فیصلہ کر کے اس پر کام شروع کر دیا ہے ۔اس حوالے سے صوبہ بھر میں (ق) لیگ کے دیرینہ رہنمائوں اور کارکنوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے جس طرح (ق)لیگ کی ساکھ کو تباہ کیا اس سے ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔مسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہے اور گزشتہ دنوں جو ڈرامہ کیا گیا اس پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا مگر ہم (ق)لیگ کو آگے بڑھائیں گے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…