ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

جب تک ہم زندہ ہیں، عمران خان کو آنچ بھی نہیں آ سکتی، حملہ ناکام بنانے والے نوجوان کی گفتگو وائرل

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ، این این آئی)تحریک انصاف کے بہادر کارکن احتشام کے حملہ آور پر جھپٹنے کی وجہ سے اس کا نشانہ چُوک گیا اور اس کا پستول بھی زمین پر گر گیا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کنٹینرپر فائرنگ کرنے والے حملہ آور پر جھپٹنے والے تحریک انصاف کے کارکن احتشام نے بتایا کہ میں حملہ آو ر کے پیچھے

اور کچھ فٹ کے فاصلے پر موجود تھا۔ اس نے میگزین لوڈ کر کے پستول والا ہاتھ ہوا میں بلند کیا تو میں فوری اس پر جھپٹ پڑا لیکن تب تک وہ فائر نکال چکا تھا اور اس نے پورا برسٹ فائر کیا۔ میں نے اس کے پستول والا ہاتھ زمین کی طرف کرنے کی کوشش کی جس سے اس کی گولیاں زمین پر لگیں اور پستول بھی نیچے گر گیا۔ حملہ آور نے اس دوران بھاگنے کی کوشش کی جس پر میں نے بھی اس کا تعاقب کیا اور اسے پکڑ لیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ احتشام کا کہنا تھاکہ جب تک ہم زندہ ہیں عمران خان کو آنچ بھی نہیں آ سکتی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے ہے۔ دوسری جانب کارکنوں نے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان کا مارچ گزر رہا تھا کہ اللہ والا چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ کے قریب ایک شخص نے کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص معظم گوندل جاں بحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت آٹھ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دور ان بھگدڑ میچ گئی جسکے نتیجے میں بھی کئی افراد زخمی ہوئے۔

اس موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اورپولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے حملہ آور کے پاس اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کا نام فیصل بٹ ہے، حملہ آور نے برسٹ فائر کیا۔ اس دور ان سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فوراً نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا اور کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے تاہم وہ محفوظ ہیں بعدازاں سکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فوراً بلٹ پروف گاڑی میں نامعلوم مقام پر طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…