اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تقرری کے ملک اور فوج پر منفی اثرات ہوں گے، شاہد خاقان

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 4 سال کی غفلت 4 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوتی،انصاف کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے،احتساب کرنے والوں کو خود سب کے سامنے حساب دینا ہوتا ہے۔سابق چیئرمین نیب عوام کو حقائق بتائیں،یہ معاملات ایسے نہیں چلتے ایک دن ان کو حساب دینا ہوگا،جواب حکومتیں نہیں لیتی ہیں بلکہ عدالتیں لیتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں کو تعین اوگرا اور بجلی کے معاملات نیپرا دیکھتا ہے حکومت نہیں۔نیب سے پوچھا جائے کہ جھوٹے کیس کس کے کہنے پر بنائے گئے؟سابق چیئرمین نیب نے لوگوں کی زندگیاں خراب کی ہیں وہ جواب دہ ہیں۔عدالتوں میں لوگ 6،6 سال سے کیسز چلاتے ہیں،ہم کہتے ہیں کہ انصاف کے نظام کو چلنا چاہیے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں حکومت نہیں اوگرا طے کرتی ہے،اوگرا عالمی منڈی کی قیمتیں اور دیگر عنصر کو شامل کرکے قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔بجلی کے معاملات نیپرا کا ادارہ دیکھتا ہے حکومت نہیں دیکھتی،نیپرا اور اوگرا آزاد ادارے ہیں۔پہلے 30 دن بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا تھا،اب ہر 15 روز بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تیل میں کوئی سیلز ٹیکس شامل نہیں ہے،حکومت جتنا ریلیف عوام کو دے سکتی ہے دے رہی ہے،امید ہے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تقرری کے ملک اور فوج پر منفی اثرات ہوں گے۔ کیا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کا تجربہ درست ثابت ہوا؟ سابق وزیر اعظم نے کہا آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر تنقید ہوتی ہے مگر کسی آرمی چیف کی تعیناتی پر نہیں ہوئی۔امریکی سازش سے متعلق پوری منصوبہ بندی عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے حکومتی معاملات میں مداخلت کی اور سائفر بدل کر تاثر دینے کی کوشش کی کہ کوئی حکومت عمران خان کے خلاف یہ کر رہی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…