اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

مسجد نبویؓ واقعہ، غیر ضروری ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبویؓ کی توہین کے واقعے پر درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا۔مسجد نبویؓ واقعہ کے بعد شیخ رشید اور فواد چوہدری سمیت دیگر پر درج مقدمات کے

خلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ غیر ضروری ہراساں نہ کریں، وہ کام نہ کریں جو ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بلا وجہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں ہے۔انہوں نے درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔درخواستوں کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وکیل نے بتایا کہ 25 مئی کو آزادی مارچ پر بھی پورے ملک میں مقدمات درج کیے گئے، ہمیں ان سب مقدمات کا بھی ریکارڈ چاہیے۔چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت صرف اسلام آباد کی حد تک حکم دے سکتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے وکیل نے اپنے دلائل میں بتایا کہ گھر پر کئی بار چھاپے مارے گئے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…