اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا فائرنگ سے متعدد زخمی

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے پر جھگڑا اور مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔لاہور میں ضمنی الیکشن سے قبل دو سیاسی گروپوں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے

کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔ پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے کے معاملے پر ہوا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ کہ الیکشن مہم کے بعد واپس گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بھی فرار ہوگئے۔فائرنگ سے ان کا بیٹا زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ مخالف امیدوار، اس کے بھائی اور ساتھیوں نے کیا ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خالد گجر نے الزام لگایا کہ نذیر چوہان ہمارے آفس کے سامنے آکر فلیکس اتار رہا تھا، ورکرز کو گاڑی ماری اور بیٹے کو زخمی کیا، تصاویر اتارنے کی کوشش کی تین ورکر زخمی ہوگئے۔خالد گجر نے بتایا کہ بیٹے کی حالت بہتر ہے جو جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے، زخمی کارکنوں کا میڈیکل ہو رہا ہے۔ تھانہ جوہر ٹاؤن درخواست دے دی ہے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…