بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

شہزاد اکبر دبئی چلے گئے

datetime 17  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ سے نام نکالے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر دبئی روانہ ہوگئے۔شہزاد اکبر نیو اسلام آباد انڑنشینل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایمریٹس ائیر لائن کی

پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے اتوار کی صبع 3.30 بجے دبئی روانہ ہوئے جہاں سے انکی برطانیہ روانگی متوقع ہے۔ شہزاد اکبر، شہباز گل، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکڑ ارسلان سمیت تین بیورو کریٹس، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد رضوان اور ڈائریکڑ جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے نام 8 اپریل کو ایف آئی اے ہیڈکواٹر کی جانب سے اسٹاپ لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نیو اسلام آباد انڑنشینل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر امیگریشن حکام کو ارسال کر دیے گئے تھے۔بعدازاں شہزاد اکبر اور ڈاکڑ شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے ایف آئی اے کا نوٹیفکیشن معطل کرکے سماعت کے بعد تمام چھ افراد کے نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کے احکامات دیے جو ایف آئی اے نے اسٹاپ لسٹ سے نکال دیے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…