اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

باپ پارٹی کے خالد مگسی نے کہا تھا اگر (ق) لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے‘ شاہ محمودقریشی

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ باپ پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا تھا کہ اگر (ق) لیگ آپ کے پاس آگئی تو ہم بھی آجائیں گے،(ق) لیگ کی حمایت کے باوجودان کا واپس نہ آنا مصلحتیں تھی

ںیا کچھ اورلیکن ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں ،ہم نے کسی قسم کا تصادم نہیں کرنا اور لڑائی جھگڑے کی سیاست نہیں کرنی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالد مگسی نے ہم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہمیں یہ کہا گیا تھاکہ آپ کے کچھ لوگ آپ کو چھوڑ گئے، لیکن (ق) لیگ آگئی تو ہم بھی آپ کے پاس آجائیں گے۔ہم نے(ق) لیگ کوقائل کرلیا ، خالدمگسی کو کہا ک (ق) لیگ کی حمایت حاصل کرلی ہے، زبیدہ جلال نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، بی اے پی کے دوسرے دوستوں نے راستہ جدا کیا، مصلحتیں تھیں یا کچھ اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام لوگ حقائق جان چکے ہیں،ان میںشعور ہے، ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم ساڑھے 3 سال سندھ اسمبلی میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو کوستی رہی، آج ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔آج کراچی کے عام شہری کوفیصلہ کرنا ہے انہیں کہاں کھڑا ہونا ہے، آج عوام کو فیصلہ کرنا ہے خوددار پاکستان چاہیے یا غلامی میں جانا ہے۔انہوںنے کہا کہ میڈیا مالکان کو کہتا ہوں آزاد صحافت کے علمبردار ہیں تو مصلحت کا شکار نہ ہوں، جس دور میں ہم پر تنقید ہوتی تو اسی طرح کا کردار آج بھی ادا کریں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…