لاہور/کراچی( این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 7.2 فیصد اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 20.22 فیصد تک پہنچ گئی ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران لاہور سے 353 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں
کرونا کیسزکی مثبت شرح 4.1 ریکارڈ کی گئی اور 58 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر سے گزشتہ روز 445 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کرونا کیسز کی مثبت شرح 2.3 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ایک روز کے دوران پنجاب میں کرونا سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ لاہورسمیت پنجاب میں کرونا کی اومی کرون قسم کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ24گھنٹے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.22 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔سندھ میں24گھنٹے میں 1350کیسزرپورٹ ہوئے اور ان رپورٹ کیسز میں سے1223کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ اس دوران سندھ میں9افراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہارگئے۔طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومی کرون کے ہیں۔