اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی نسبت مہنگائی کا ریشو زیادہ ہے، مہنگائی ہے لیکن دنیا کی نسبت پاکستان میں کم ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیاکی نسبت پاکستان میں معاشی حالات بہترہیں، فنانس بل کےذریعےعوام متاثرنہیں ہونگے،ٹیکسزکابوجھ نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پورےخطےمیں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے،مشکلات ہیں تسلیم کرتاہوں لیکن آئندہ5ماہ میں قیمتیں کم ہونگی، جوچیزیں بیرون ملک سےلائی جارہی ہیں ان کی قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی سطح پرمہنگائی ہے بہت سی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہےلیکن ہم بہت چیزیں درآمدکرتےہیں، توقع ہےعالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی قیمتیں کم ہوں گی،عالمی سطح پرقیمتیں کم ہونےکی وجہ سےپاکستان کوبھی فائدہ وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طےکرنےسےمتعلق پیٹرن تبدیل کرناہوگا، قیمتیں کم ہوتی ہیں توخبرلگتی نہیں بڑھ جاتی ہیں توہیڈلائن ہوتی ہے، اوگراایک آزاداتھارٹی ہےاورعالمی صورتحال دیکھ کرتجاویزدیتی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاناتواپوزیشن بتادےمتبادل کیاہوسکتاہے، اپوزیشن صرف احتجاج نہ کرےمثبت تجاویزہیں توہمیں دے، روپےکی قدرمستحکم رکھنےکیلئےن لیگ نے7ارب ڈالرلگادیئےتھے،پاکستان کی ہی نہیں پوری دنیامیں کرنسی کی قدرگری ہے، اپوزیشن والےصرف تنقیدکرتےہیں ان کےپاس مسئلےکاحل نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ فنانس بل کوجنوری کےدوسرےیاتیسرےہفتےمیں منظورکرالیں گے، فنانس بل جنوری میں منظورہوتاہےتوڈالرکی قدرمزیدگرےگی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے گی۔کراچی میں غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہو ئے فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی، عدالت عالیہ کو بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑے بھائی کا بیان حلفی جمع کرایا، اگر وہ نوازشرف کو نہیں بلاتے تو جعلی حلف نامہ دینے پر کارروائی ہونی چاہئے۔ نوازشریف کی واپسی کیلئے اٹارنی جنرل کووزیراعظم نے ہدایت دے دی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی منڈی کی وجہ سے اشیا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔عالمی سطح پر مہنگائی کے اثرات پاکستان پر پڑے ہیں۔ ہم نے انڈسٹری کو بہتر کیا، 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر چکے ہیں، 55 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں۔ نجی سیکٹر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر رہا، نجی کمپنیاں خود منافع کما رہی ہیں مگرملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی، عوام نجی ہسپتالوں سے علاج کرا سکیں گے۔ سندھ حکومت صوبے میں صحت کارڈ کے منصوبے کا آغاز کرے، احساس راشن پروگرام میں سندھ حکومت حصہ نہیں لے رہی ۔