جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی، تاجر کو پستول کی گولیاں بھیج کر کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں ایک تاجر کے گھر پر پستول کی گولیوں کے ساتھ ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی بھیجنے والے ملزم کو سی آئی اے پولیس نے منظور کالونی میں کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے

، ملزم اس سے قبل بھی 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ کراچی میں سی آئی اے پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سینئر سپرنٹینڈینٹ عارف عزیز کے مطابق کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے جوڑیا بازار میں چائے پتی کے ایک تاجر کے ثقلین کے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں واقع گھر کے ملازم کو ایک ملزم نے ایک لفافہ دیا تھا جسے کھول کر دیکھا گیا تو اس میں سے نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں اور ایک پرچی برآمد ہوئی تھی جس میں تاجر ثقلین سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ 909/2021 فیروز آباد تھانے میں درج کرایا گیا تھا اور مقدمے کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منتقل کر دی گئی تھی۔ ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق ملزم نے بعد اذاں بذریعہ ٹیلی فون کال کر کے تاجر سے بھتہ بھی طلب کیا تھا، ایس آئی یو کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کا سراغ لگا کر منظور کالونی میں چھاپہ مار کر ملزم محمد بلال کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق ملزم پہلے بھی 6 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…