ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

17اکتوبر کا جلسہ ظلم و جبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،سعید غنی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ 17اکتوبر کا باغ جناح کراچی میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسہ عام ظلم وجبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ مخالفین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،تاریخی جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے 17اکتوبر باغ جناح کراچی کے

جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی کراچی کے نائب صدر مرزا مقبول احمد ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سابق ایم این اے علی راشد ،سٹی ایریاز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے بھی خطاب کیا اجلاس میں پیپلز پارٹی ،پیپلز یوتھ ،خواتین ونگ ،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،منیارٹی ونگ سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی چاہتی ہے اور انشا اللہ ہم شہر کراچی کو دنیا کا تاریخی شہر بنا ئیں گے انہوںنے کہاکہ ماضی میں شہر کے ساتھ اپنے ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے انہوںنے کہاکہ اب عوام کو مسائل میں رکھ کر سیاست کرنے کا دور گزر چکا شہر کے باسی شہر کی ترقی او اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کراچی کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں سعید غنی نے کہاکہ حالیہ کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور حالیہ کنتو نمنٹ بورڈ الیکشن میں کراچی کے شہریوں سے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب شہر کراچی کی عوام کسی بھی سیاسی نعرے اور جھناسے میں نہیں آئیں گے انہوںنے کہاکہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں شہر کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت شہر کراچی کے چپے چپے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچا دیا ہے انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر کراچی کی عوام کو مثالی ماحول فراہم ہوسکے گا سعید غنی نے کارکنان سے کہاکہ وہ 17اکتوبر باغ جناح کے جلسہ عام کو تریخ ساز بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مرزا مقبول احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی مقبول جماعت تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا انشا اللہ 17اکتوبر کراچی کا جلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا ۔اجلاس سے اپنے خطاب میں جاوید شیخ ،چوہدری اصغر آرائیں اور جانی میمن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورنگی چیئر مین بلاول بھٹو کا قلعہ ہے انشا اللہ 17اکتوبر کو لاکھوں کی تعداد میں ڈسٹرکٹ کورنگی سے عوام اور کارکنان باغ جناح کے جلسہ عام میں بھاری تعداد میں شکت کرینگے ۔سٹی ایریاز اور یونین کمیٹیز سے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…