منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کامیاب جوان پروگرام ،ایبٹ آباد کی معذور خاتون آمنہ رشید نوجوانوں کیلئے مثال بن گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی ،ایبٹ آباد کی معذور خاتون آمنہ رشید نوجوانوں کیلئے مثال بن گئی،اسکل اسکالرشپ پروگرام میں ٹاپ کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،معذوری کے باوجود جس ادارے سے تربیت حاصل کی

اسی میں ملازمت بھی مل گئی،آمنہ رشید نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورس کی ٹریننگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،آمنہ رشید نے گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ اور ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ میں مہارت حاصل کی۔ آمنہ رشید نے کہاکہ سوچا نہیں تھا کہ کامیاب جوان پروگرام زندگی بدل کر رکھ دے گا، خوشی ہے کہ جس ادارے سے تربیت لی اسی میں ملازمت حاصل کی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کیلئے میرے دل سے دعا نکلتی ہے، عمران خان جیسا حکمران 20 سال پہلے مل جاتا تو حالات اور بھی مختلف ہوتے۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے آمنہ رشید کی کہانی ٹویٹر پر پوسٹ کر دی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ آمنہ رشید کی محنت ہر نوجوان کیلئے قابل تقلید سبق ہے، آمنہ نے معذوری کو مجبوری یا کمزوری سمجھنے کی بجائے اپنی طاقت بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے نوجوانوں پر فخر ہے جو بڑی سے بڑی پریشانی کو رکاوٹ نہیں بننے دیتے، کامیاب جوان پروگرام آمنہ رشید جیسے ہزاروں نوجوانوں کیلئے سہارا بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمت، محنت اور لگن نوجوان دکھائیں، تعاون اور حوصلہ افزائی حکومت کرے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…