اسلام آباد (این این آئی)کوویکس کے تحت چین سے انسدادِ کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔سائنو فارم ویکسین کی یہ خوراکیں غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین سائنو فارم کی ان 10 لاکھ خوراکوں کو دفترِ خارجہ اور چینی سفارتِ خانے کے حکام نے وصول کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے چین سے کوویکس کے تحت مجموعی طور پر 60 لاکھ کورونا وائرس کی سائنو فارم ویکسین کی ڈوزز آئیں گی۔