منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی

datetime 15  مئی‬‮  2021 |

شیخوپورہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی ہے۔احسن اقبال نے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے گرفتار ایم این اے میاں جاوید لطیف کی رہائش گاہ پر جا کر اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے

کہا کہ میاں جاوید لطیف کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے،جبر اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ،یہ حکومت قومی اداروں پر حملہ آور ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس شہباز شریف کو روکنے کا کوئی جواز نہیں ، عدالتی فیصلوں کی بے توقیری ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی اہمیت نہیں دے رہی، حکومت ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتی ہے، پاکستان کو اس سے آزاد کرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد تھی، اب زکوۃ اور فطرانے سے ترقی بنائی جا رہی ہے، عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی، پاکستان خوددار اور باوقار ریاست ہے، زکوۃ و فطرانے کی تشہیر کرکے مذاق بنایا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پگڑیاں اچھالنا اور چندہ خیرات اکٹھا کرنا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے،عطیے کی ویکسین کا سہارا لیکر قوم کو کورونا کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہاہے کہ عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی ہے۔احسن اقبال نے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے گرفتار ایم این اے میاں جاوید لطیف کی رہائش گاہ پر جا کر اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…