منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی دورے سے چاول کے تھیلوں کے علاوہ کیا ملا؟ بلاول بھٹو زر داری نے وزیر اعظم کو عوام دشمن قرار دیدیا

datetime 11  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب سے وزیرِ اعظم عمران خان نے چاول کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکواةکی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے

موازنہ کیا جائے، اس موقع پر پی پی پی چیئرمین نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکوٰة کے چاول کے لائق بنانا کیلئے تھی تو خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے، انہوں نے کہا کہ مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے، اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب! نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں، نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں مگر عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کیلئے کیا پالیسی بنائی ہے؟ چیئرمین پی پی پی نے کہا

کہ عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیا کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں ہے کہ مزید مہنگائی سے تدارک کیلئے سرکاری قیمتوں کے ہی نفاذ کو یقینی بناسکےـ

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…