الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے الیکشن میں غیرملکی مداخلت کا دروازہ کھل جائے گا

9  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے الیکشن میں غیرملکی مداخلت کا دروازہ کھل جائے گا۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر اپنے شدید نوعیت کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یکطرفہ کارروائی کرکے انتخابی نظام کو

متنازع بنا رہی ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ مسئلہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا نہیں، یہ مسئلہ انتخابی نظام کی سیکیورٹی کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی ایجنسیاں اور طاقتیں ہیکنگ کے ذریعہ انتخابی عمل سبوتاژ کریں گے تو انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ اس عمل سے غیر ملکی مداخلت کا دروازہ کھل جائے گا، سیاسی جماعتوں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کو بلایا جائے، اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر الیکشن کمیشن پاکستان ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو تجاویز دے، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو بلا کر اتفاق رائے پیدا کرے۔احسن اقبال نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی حکومت تمام ہی ضمنی انتخابات ہار چکی ہے، اس لیے وہ اگلے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹوں سے دھاندلی کا منصوبہ لانا چاہتی ہے۔  احسن اقبال نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر اپنے شدید نوعیت کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یکطرفہ کارروائی کرکے انتخابی نظام کو متنازع بنا رہی ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ مسئلہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا نہیں، یہ مسئلہ انتخابی نظام کی سیکیورٹی کا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…