منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب   اہم ترین مسئلے پر بات چیت کا عندیہ

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ، سپریم کوآرڈینیشن کونسل اور میڈیا پارٹنر شپ

سمیت اقتصادی شراکت داری کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے ذاتی تعلقات ہیں، یہ تعلقات باہی محبت اور بھائی چارے کے رشتے پر مبنی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان علاقائی تنازعہ کے خاتمہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی دنیا کے لئے سعودی قیادت کی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں اور ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ ایران اور مملکت سعودی عرب کے درمیان باہمی گفت و شنید کو آسان بنانے کے لئے پاکستان کس طرح سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور تاریخی دفاعی تعلقات ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…