منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں 12 کلو گرام سونے کی نقب زنی واردات کا ڈراپ سین

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں گلف شاپنگ مال کے سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، اپنی ہی دکان میں چوری کا ڈرامہ رچانے والا ملزم آصف ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس نے گلف شاپنگ مال میں سنار کی

دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرلیا ۔ پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز پر چھاپہ مار کر 3 کلو سونا برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران نقب زنی کے مقدمہ الزام نمبر 201/2021 کے مدعی آصف اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ملزم آصف میمن نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کرکے نقب زنی کا ڈرامہ رچایا تھا ، گرفتار ملزم نے واقعے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ نامعلوم افراد نے دکان کے شٹر میں لگے تالے کاٹ کر دکان کے اندر سے 10 کلو گرام سونا چوری کیا تھا ، ڈی آئی جی سائوتھ جاوید اکبر ریاض نے مقدمے کی تفتیش کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ کی سربراہی میں ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔انویسٹی گیشن ٹیم نے مذکورہ دکان سی سی ٹی وی فوٹیج کی ڈی وی آر سمیت 15 دیگر دکانوں کی فوٹیج اور 20 سے 23 افراد کے بیانات قلمبند کیے ، بعدازاں 15 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی جس کے دوران مدعی مقدمہ آصف میمن نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیکنو سٹی میں اپنے دوست وسیم کے آفس میں چھاپہ لگوا کر تین کلو سونا برآمد کرا دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مسروقہ سونا جلد برآمد کر لیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…