پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان آنے والے مسافروں کو کتنے گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا؟ کرونا کی بگڑتی صورتحال پرایڈوائزری جاری

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی جبکہ این سی او سی نے وزارت خارجہ، داخلہ، سول ایوی ایشن سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریزکو مراسلہ ارسال کردیا۔

ایڈوائزری کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے20 مئی تک نافذ رہیں گی، 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان آنے والے مسافروں کو 72گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔ مسافروں کی پاکستان آمد پر ایئرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائیگا، این ڈی ایم اے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرپی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی بنانے کی پابند ہوگی،مسافر ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے۔مثبت رپورٹ پر مسافر کوضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ بھیجا جائیگا، بیرون ملک سے آنیوالے تمام مسافروں کی فاسٹ ٹریک ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار، بیرون ملک سے ملک بدرکئے گئے پاکستانی فاسٹ ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہوں گے۔این سی او سی نے سول ایوی ایشن، پی آئی اے کو ریوائزڈ ایئر ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت کی اور تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر محکمہ صحت عملہ کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائے جانے کی بھی ہدایت کی۔ایڈوائزری کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن،ایئرپورٹ مینجمنٹ مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے محکمہ صحت کوسہولتیں فراہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…