جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی ہے اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔خط میں احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عالمی وباء کرونا کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنیکی ضرورت ہے حکومت کروانا وائرس پر قابو پانے کیلئے جو اقدامات اٹھارہی ہے وہ پہلے کی نسبت بہت بہترہیں تاہم اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ویکسین کی عدم دستیابی میں حکومت کی نااہلی اور نالائقی سامنے آئی ہے بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی امداد کرنے میں کوئی قباحت نہ ہے تاہم اس سلسلہ میں حکومت کو تمام ملکی سٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیکر ایک جامع پالیسی اختیارکرنیکی ضرورت ہے رمضان المبارک میں حکومت عوام کیلئے کوئی خاطر خواہ ریلیف دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی رمضان بازاروں میں مرد وخواتین کی لمبی لمبی قطاریں عوام کی بے بسی کا منظر پیش کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ روشن کینال میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول، میاں عبدالرؤف، چیئر مین ضلع کونسل انجینئر احمد عتیق انور،میڈیا کوآرڈی نیٹر ندیم گورایہ ودیگربھی موجودتھے رانا تنویر حسین نے کہاکہ میاں شہباز شریف کی رہائی

سے مسلم لیگ (ن) پہلے سے زیادہ متحرک اور فعال ہوگی اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائیگی پیپلزپارٹی،اے این پی کو پی ڈی ایم کے اعلامیہ کے مطابق اس پر عمل کرنیکی ضرورت ہے اس وقت اپوزیشن کی طرف سے کوئی معمولی غلطی بھی نالائق اور نااہل

حکومت کو سپورٹ کرسکتی ہے ان حالات میں ہمیں ذاتی نوعیت کے اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد رہنا ہوگا انہوں نے کہاکہ نواز لیگ میں فیصلے میاں محمدنوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی باہمی مشاورت اور رضا مندی سے ہوتے ہیں اور اس میں کسی کوکوئی اختلاف نہ ہے شریف خاندان اور نواز لیگ کل بھی متحد تھے آج بھی متحد ہیں اور آئندہ بھی متحد رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…