ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے حوالے سے کبھی بھی بشیر میمن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق ڈی جی یف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے حوالے سے کبھی بھی بشیر میمن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اپنے بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ بشیر میمن کے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتا ہوں، قاضی فائز عیسیٰ کیس کے حوالے سے کبھی بھی بشیر میمن سے کوئی

بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی اکٹھے میرے دفتر نہیں آئے۔ انہوں نے کہاکہ اعظم خان صرف ایک مرتبہ میرے دفتر آئے تاکہ قانونی اصلاحات کے متعلق تبادلہ خیال کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان، اعظم خان اور شہزاد اکبر نے مجھ سے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی کہ انہوں نے جسٹس عیسی کیس پر بشیر میمن سے کوئی بات کی ہو۔دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بشیرمیمن کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پروزیراعظم یا مجھ سے ملاقات کیلئے کبھی نہیں بلایا گیا۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹی وی پروگرام میں بشیر میمن نے جھوٹ پر مبنی گفتگو کی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر کبھی بھی وزیر اعظم یا میں نے بشیر میمن کو کسی ملاقات کے لئے نہیں بلایا ۔ انہوں نے کہاکہ بشیر میمن کو کبھی بھی کسی خاص فرد کے خلاف کوئی مقدمہ شروع کرنے کا نہیں کہا گیا۔شہزاد اکبرنے کہا کہ ایف آئی اے کو صرف بغاوت کاایک کیس بھیجنے کا فیصلہ کابینہ کا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے ذاتی حیثیت میں وکلاء کو بشیر میمن کیخلاف اس بہتان طرازی پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…