پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

26اپریل سے پی ڈی ایم تحریک کی شروع ہونے والی تیسری لہر بھی کورونا کی طرح نت نئے انداز اپنائے گی حافظ حسین احمد باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/اسلام آباد/ کراچی (این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 26اپریل سے پی ڈی ایم تحریک کی شروع ہونے والی تیسری لہر بھی کورونا وائرس کی طرح نت نئے انداز اپنائے گی۔ وہ پیر کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں

میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن لندن بیانیہ کے مخصوص خطرناک وائرس کے حوالے سے خود مسلم لیگ ن پاکستان کو بھی اسے اپنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ برادر یوسف کو بھائی کے لندن بیانیہ کے احترام میں ”خود ساختہ” قید کو ضمانت پر ترجیح دیناپڑی اور پی ڈی ایم کے لیے ایک نمائشی سربراہ کی ضرورت بھی درپیش رہی لیکن اب قومی اور پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کی طے شدہ ضمانتی رہائی پیپلزپارٹی اور اے این پی کے علیحدگی کے باعث اب برادر یوسف کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم ہوگااس لیے برادربزرگ یعنی بڑے میاں کے ممکنہ ریلیف کیلئے برادریوسف کا کردار نہ صرف ”باپ” بلکہ اصل ”مائی باپ” کے ساتھ تعاون کا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ”نمائشی قیادت” اب اپنا بوریا بسترسمیٹے کیونکہ جس کنٹریکٹ کی بنیاد پر آزادی مارچ کو رینٹل مارچ بنا کر ڈھائی سال سے نہ صرف اپنی پارٹی بلکہ پی ڈی ایم کو بھی ”بند گلی” میں پہنچا دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب بھی موقع ہے کہ جے یو آئی کے اصل دستور کو بحال کر کے دیانت دارانہ اور غیر جانبدارانہ ”انٹراپارٹی” انتخابات کروائے جائیں اور خدا را جے یو آئی کو مزیدکرپشن اور کرپٹ عناصر کا وکیل صفائی نہ بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…