اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور بزنس سیکٹر میں نمایاں کارکردگی اور کامیابی حاصل کرنے پر ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ جاری کردیا ہے ۔جاوید آفریدی اعزازی گولڈن ویزہ حاصل کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے ۔متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی شہرت یافتہ

اخبارخلیج ٹائمز کو خصوصی انٹرویو میں جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں گولڈن ویزا جاری کیا۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد آل مکتوم اورابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور حکمرانوں نے اپنے ملک میں میں تمام شہریوں کا ہمیشہ بھرپو خیال رکھا ہے اور ان کے ویژن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات ترقیوں کی نئی شاہراہوں پر گامزن ہے اور خصوصا کرونا وائرس کی وبا کے دوران بھی یواے ای کی حکومت نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی وہ بطور پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبہ جات میں کوآرڈیشن کے لیے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کو کو کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے ذریعے کم کیا جاسکتا ہے ۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جب دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں تو پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیر لیگ کی ٹیموں کے درمیان میچز کا انعقاد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے اور یہاں تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے وہ اس صوبے اور پشاور شہر سے بخوبی واقف ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں بسنے

والے کیا سوچتے ہیں اور ان کے کیا احساسات ہیں ، خیبر پختونخوا ہ اور پشاور نے طویل عرصہ دہشت گردی کا سامنا کیا، مجھے خوشی پاکستان آرمی اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے اب امن قائم ہے اور صورتحال مزید بہتری کی جانب گامزن ہیے اور انشا اللہ پشاور زلمی اگلے سال اپنے میچزاپنے ہوم گرائونڈ پشاور میں کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…