بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین نے احتجاج کی کال دیدی، رمضان میں دما دم مست قلندر کا فیصلہ

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

فیصل آباد(این این آئی)ا یپکا نے مطالبات منظور نہ ہونے پر رمضان میں احتجاج کی کال دے دی،صوبائی حکومت نے اب دوباروعدہ خلافی کی تو رمضان میں دما دم مست قلندر ہوگا۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی، ڈویژنل صدر راناسجاد احمدخاں،جنرل سیکرٹری مختارحسین

بلوچ،سرپرست احمدنوازبلوچ،چیئرمین جاویدانجم اوردیگرذمہ داران نے کہاہے کہ صوبائی حکومتیں ملازمین کے مطالبات منظورکرنے کی بجائے ان پر تشدد اور گرفتاریاں کرکے سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے جائز مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں گے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین مرکزی و صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں متحد ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک کسی بھی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔چوہدری عبدالعزیز بھٹی نے کہاکہ مرکزی صدر حاجی محمدارشاد چوہدری مکمل دیانتدار، بھروسہ مند، منصف مزاج، مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاقی کردار کے مالک ہیں۔اوربطور قائد اپنے اختیار ات کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے مقاصد کے حصول اور پورے پاکستان کے تمام تر سرکاری ملازمین کی بہبود کے لئے مخلصانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان و پنجاب پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین اور ایپکا ایسوسی ایشن کے لئے جس بات اور جس چیز پر پکا یقین رکھتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سخت سے سخت مشکل وقت میں بھی سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے کوشاں رہے ہیں چاہے وہ جون جولائی کی سخت ترین گرمی ہو یا پاکستان بھر کے دفاعی اداروں کی طرف سے کئے گئے تشدد اور ایف آئی

آر کی صورت ہو اس سے نہ ہٹے ہیں۔ بطور نڈر لیڈر بلا خوف و خطر سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے کام کرتے رہے ہیں جس کی بہترین مثالوں میں سے چندتنخواہوں میں واضح اضافہ، ٹائم سکیل پرہوموشن (درجہ چہارم ملازمین و سکیل 5 سے سکیل 15 کے ملازمین) اپ گریڈیشن، درجہ چہارم کے ملازمین کی فلاح سر فہرست ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے تمام شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جو ہر مشکل وقت میں تمام تر سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے اپنی مخلصانہ کاوشوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…