بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

میں خود نیب کے ریڈار میں ہوں، کابینہ کے دیگر موجودہ اراکین کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے،جہانگیر ترین بارے غلام سرور خان نے اہم بات کر دی

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل کے حوالے سے کارروائی صرف جہانگیر ترین نہیں دیگر شوگر ملز مالکان کے خلاف بھی ہونی چاہیے۔ایک انٹرویومیں غلام سرور خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے بے پناہ خدمات ہیں اور انہوں نے یہی کہا میں تحریک انصاف سے

انصاف کا متقاضی ہوں، انصاف ہماری پارٹی کا نام بھی ہے اور ہمارا منشور بھی ہے اس لیے اسے بلاتفریق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، سندھ میں بیشتر شوگر ملز آصف زرداری اور ان کے گروپ کی ہیں، پنجاب میں اکثر ملز نواز شریف، شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کی ہیں، اگر چینی کے معاملے میں کوئی گڑبڑ ہے تو میرے خیال میں ان لوگوں کا جہانگیر ترین سے زیادہ اہم کردار ہوگا، ان لوگوں کے خلاف جب کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آتا تو لوگ سوچنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وہ تحریک انصاف میں ہیں اور رہیں گے، اگر ان کے خلاف کچھ غلط ہو رہا ہے تو وہ عدالت گئے ہیں اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ انصاف ہو اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں سیاسی، نظریاتی اور کارپوریٹ سیکٹر کے پروفیشنلز بھی ہیں اور ہر کسی نے اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوتی ہیں، ہم جیسے دیہی ثقافت کی نمائندگی کرنے والے اور دیگر لوگوں کا کارپوریٹ سیکٹر کے لوگوں سے مختلف معاملات پر اختلاف رائے رہتا ہے، بدقسمتی سے ہم چونکہ دیہی پس منظر کے لوگ ہیں اس لیے ہماری آواز اس طرح نہیں سنی جاتی جس طرح کاروباری طبقے کی سنی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں

پالیسیاں عوام کے لیے بنتی ہیں تاہم کارپوریٹ سیکٹر کی پالیسی حاوی ہوجاتی ہے جس کا وزیر اعظم کو بھی ادراک ہے۔حکومت کی کارکردگی اور مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں وزیر اعظم عمران خان نے کافی کچھ سیکھا ہے، ان کی سوچ میں بھی تبدیلی آئی اور اب بدلا ہوا وزیر اعظم اور بدلی ہوئی کابینہ نظر آئے

گی، ہم غلطیاں دور کرکے اپنی اصلاح کریں گے اور بہتر پالیسیاں لا کر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔احتساب کے عمل سے متعلق انہوںنے کہاکہ احتساب بلاامتیاز ہو رہا ہے، میں خود نیب کے ریڈار میں ہوں، کابینہ کے دیگر موجودہ اراکین کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، ہمارے دو وزرا علیم خان اور سبطین خان جیل گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…