جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی تمام 9جماعتوں کے ’’باپوں‘‘ پر ایک ’’باپ‘‘ سب پر بھاری ثابت ہوا ،پاکستانی سیاست میں اب ’’باپ‘‘ کا کردار پوشیدہ نہیں رہا، حافظ حسین احمد کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما ممتاز پارلیمنٹرین اورسابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی معاملات میں ’’باپ‘‘ کا کردار بظاہر پوشیدہ رکھا جاتا تھا لیکن اب پاکستانی سیاست میں ’’باپ‘‘ کا کردار پوشیدہ نہیں رہا،دراصل پی ڈی ایم میں انتشار کی اصل ذمہ داری کا سہرا ان

دو نا تجربہ کار موروثی بیٹے اور بیٹی کے ’’باپ‘‘ کے سر ہے۔ جمعرات کے روز کراچی اور جیکب آباد کے صحافیوں سے موجودہ سیاسی صورتحال پراپنے مخصوص انداز میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’باپ‘‘ تو بہانہ تھا لیکن پی ڈی ایم کا خاتمہ درحقیقت دو ’’باپوں‘‘ کے مختلف بیانیہ اور مفادات کی وجہ سے ہوا ہے، ’’ باپ ‘‘ اگر ’’مائی باپ‘‘ کے کہنے پر ووٹ نہ کرتا تو ’’باپ‘‘ کے ساتھ دو بیمار ’’باپوں‘‘ کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بن سکتا تھا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر ’’باپ‘‘ سے ووٹ لینے پر اعتراض کرنے والے خود ’’مائی باپ‘‘ سے اعلانیہ خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں، لندن والے بڑے میاں کے معاملہ میں بھی ایک ’’باپ‘‘ کا مسئلہ ہے جبکہ پاکستانی چھوٹے میاں پہلے ہی مسلسل رابطہ رکھ کر ’’مائی باپ‘‘ کو اپنا ’’باپ ‘‘ تسلیم کرچکے ہیں، حافظ حسین احمد نے کہا کہ کوئی ’’باپ‘‘ سے ووٹ لیتا ہے تو کوئی ’’مائی باپ‘‘ کو ایکسٹینشن کے چکر میں ووٹ دیتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سارا مسئلہ سیاستدانوں کے ’’پاپ‘‘ یعنی ’’کرپشن ‘‘ کا ہے ، پی ڈی ایم کی تمام 9جماعتوں کے ’’باپوں‘‘ پر ایک ’’باپ‘‘ سب پر بھاری ثابت ہوا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی ممکنہ سیاسی صف بندی کے باعث جیل میں بند رہنما پہلی صف میں باقی سب ’’سیاسی وینٹی لیٹر‘‘ پر ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…