جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

آئندہ ہفتے کابینہ میں تبدیلیاں ہوں گی

datetime 5  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی+ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں امید ہے ان کی وزارت میں مسائل

حل ہوں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا، وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے میں نے بخوبی ذمہ داری انجام دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے، پالیسی وہی ہوتی ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہوتے ہیں، فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں، پارلیمنٹری سسٹم میں انسٹی ٹیوشنز بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی معیشت کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور تجاویز دیتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ میں آتا ہے جس پر باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ سستی درآمد پر کسی کو اعتراض نہیں، میرٹ پر فیصلہ درست ہوسکتا ہے، کابینہ میں اصل فیصلے کیے جاتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلیک میلنگ نہیں چلے گی، ملک کے مفاد میں اصولی فیصلے کئے جائیں۔ قائمہ کمیٹیاں ایوان کا اہم حصہ ہیں۔ اس میں ہر پارٹی کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اس میں تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہ ثابت کررہی ہے کہ وہ قومی مفادات پر سیاست کررہی ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی سپیکر، قائد حزب اختلاف، پارلیمانی لیڈر اور نو

منتخب اراکین سینیٹ کو مبارک با د دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈا اور عوامی مفاد کے لئے قانون سازی میں اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ پیر کوایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور نگرانی ایوان بالا کے اراکین کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے کہ آئند تین سال میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کیا جائے گا۔ عوامی فلاح و بہبود اور غریبوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار اد اکریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انتخابی اصلاحات ہماری اولین ترجیح ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…