جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امپورٹڈ کابینہ نے ملک کے معاشی کھیت کو اجاڑدیا

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ کابینہ نے ملک کے معاشی کھیت کو اجاڑ دیا ہے، حفیظ شیخ اور دیگر مارشلائی موسمی پرندوں کی تبدیلی سے مثبت معاشی تبدیلی ممکن نہیں، پی ڈی ایم کی دیگرپارٹیاں پیپلز پارٹی کے خلاف ہی ’’پارٹی ‘‘ بن

گئی ہیں، اپوزیشن کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے عمران نیازی بڑی ’’بے نیازی‘‘ سے چین کی نیند سورہے ہیں۔ وہ بدھ کو اسلام آباد سے کوئٹہ روانگی پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے کرکٹ کاورلڈ کپ جیتنے والے کی سیاسی کھیل کی کابینہ میں قومی کھلاڑیوں کے بجائے پی ایس ایل کے طرز پر امپورٹڈ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، عمران خان کے بلندوبانگ دعوؤں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب تحریک انصاف کے جیالوں کو نظر انداز کر کے پی ایس ایل کی طرز پر امپورٹڈ کابینہ تشکیل دینے پر کپتان کومجبور کیا گیا اور اس کی وجہ سے ان کو ’’یو ٹرن خان ‘‘ کا نیا نام اپنانا پڑا، حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب حفیظ شیخ اور دیگر مارشلا ئی موسمی پرندوں کی تبدیلی سے مثبت معاشی تبدیلی ممکن نہیں کیوں کہ جس بے دردی سے آئی ایم ایف کے اس غول نے وطن عزیز کے جس معاشی کھیت کواجاڑا ہے اب اس کا اتنا جلد سنورنا ممکن نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پیپلزپارٹی نے ہی پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی ہے تو آج پی ڈی ایم کی دیگر مہمان پارٹیاں ہی پیپلزپارٹی کیخلاف ’’پارٹی ‘‘ بن گئی ہیں اس لیے اپوزیشن کے حوالے سے عمران نیازی بڑی’’ بے نیازی‘‘ سے چین کی نیند سورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…