پی ڈی ایم قیادت” رینٹل مارچ” کی منسوخی کے بعد 26مارچ کو ”عورت مارچ” کریگی’ حافظ حسین احمدنے بڑا بیان داغ دیا

22  مارچ‬‮  2021

کوئٹہ/کراچی/لاہور (این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے26مارچ 2021ء کے مجوزہ ”رینٹل مارچ ” کی عدم تیاری کے باعث منسوخی کی خفت کو مٹانے کے لیے اب 26مارچ 2021ء کو ہی پی ڈی ایم کے رہنماء اور لاکھوں کارکن محترمہ مریم نواز کی قیادت میں

”عورت مارچ ” کریں گے ۔ وہ پیر کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مختلف وفوداور الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ”عورت مارچ” کا اعلان پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے محترمہ مریم نوازشریف کے ہمراہ جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یاد رہے اس” عورت مارچ” کا ایجنڈا وہی ”رینٹل مارچ ” کا ایجنڈا یعنی ”کرپشن بچاؤ” ہے اور ُاس کی منزل نیب کا ادارہ ہوگا جس میں بقول مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم قائدین کے علاوہ لاکھوں کی تعدادمیں کارکنوں کی شرکت ہوگی البتہ ان کی اکثریت مخصوص ” سلیمانی ٹوپی” پہنے ہونے کی وجہ سے ”میڈیا”کو نظر نہیں آسکیں گے جس کے لیے پہلے ہی معذرت بھی کردی گئی ہے ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ آزادی مارچ کی ناکامی سے لیکر استعفوں اور ”رینٹل مارچ ” کی منسوخی تک ہمارے اس موقف کے ایک ایک لفظ کی تصدیق ہوتی

جارہی ہے کہ یہ تگ ودو صرف کرپشن کرنے والے مفرورمجرموں کو بچانے کی ناکام کوشش ہے جس کے لیے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو”رینٹل مارچ ” اور ”رینٹل احتجاج” کے لیے لندن کے پناہ گزین بے دریغ استعمال کر رہے ہیں کیوں کہ ”پیسہ پھینک تماشہ دیکھ” فارمولا کے چیمپین اب تک پرویز مشرف سے لیکر آج کے این ار او نہ دینے کے دعویداسے بھی تین این آر او لے چکے ہیںجبکہ چوتھے کی تیاری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…