جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بڑی ہوشیاری سے استعفوں کو بھی رینٹل مارچ سے نتھی کردیا گیا تاکہ التوا کا تمام کا تمام ملبہ صرف پیپلزپارٹی کے سر تھوپ دیا جائے ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/اسلام آباد/کراچی (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 26مارچ کے مجوزہ رینٹل مارچ کے حوالے سے نامکمل تیاری عوام کی عدم تعاون و دلچسپی کو بھانپتے ہوئے بڑی ہوشیاری سے 16 مارچ کوپی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کو بھی اس

رینٹل مارچ سے نتھی کردیا گیا تاکہ 26مارچ کے رینٹل مارچ کی التوا کا تمام کا تمام ملبہ صرف پیپلزپارٹی کے سر تھوپ دیا جائے وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں وائس آف لندن اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے المنا ک انجام اور چودھری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے ذریعہ اسٹیبلشمنٹ کی یقین دہانی پر آزادی مارچ کے خاتمے سے کارکن اور عوام مایوس ہوئے تھے جبکہ رینٹل مارچ کے حوالے سے جان جے یو آئی کی اور مال ملکی خزانے لوٹنے والوں کا اور مجوزہ رینٹل مارچ میں بھی اسی فارمولے کے تحت سودا طے ہواہے، انہوں نے کہا کہ 20 ستمبر 2020ء کے اجلاس میں استعفے اور لانگ مارچ دو الگ الگ آپشن تھے ان دونوں کو ایک سازش کے تحت اس لیے یکجا کر دیا گیاکیونکہ پی ڈی ایم کی قیادت کو معلوم تھا کہ پیپلزپارٹی کسی صورت استعفوں کی طرف نہیں آئے گی تو 26مارچ کے رینٹل مارچ کے التوا کا سارا کا سارا ملبہ بڑی آسانی سے پیپلزپارٹی کے سر تھوپ دیا جائے گا اور پیپلزپارٹی کیخلاف اس گھناؤنی سازش میں لندن کے بھگوڑے کے خفیہ پلان کا بھی بھر پور کردا ر شامل تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی 9 جماعتیں عمرانی حکومت گرانے میں واقعی مخلص ہیں تو وہ اسمبلیوں کو داغ مفارقت

دینے کی ہمت تو کریں دراصل پی ڈی ایم کی قیادت اسی اسمبلیوں سے صدر پاکستان، چیئرمین سینٹ، ڈپٹی چیرمین سینٹ اور اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بننے کے لیے بے تاب تھے مگر اب باقی 9 پارٹیوں کو مستعفی ہو نے سے کس نے روکا ہے اصل معاملہ یہ ہے کہ ان کے اپنے ارکان اسمبلی مستعفی ہونے کے لیے تیار نہیں ہیںجس کی مثال مسلم لیگ ن کے ان 2 ارکان قومی اسمبلی کی ہے جن کے استعفے اسپیکر کے پاس پہنچ گئے اور مریم نواز کے حکم کے باوجود انہوں نے استعفے واپس لے لئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…