ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سینیٹ انتخابات میں ہماری فتح ہوئی ،پریذائیڈنگ آفیسر نے اپنے امیدوار کو کرسی پربٹھا دیا ،بلاول بھٹو کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنگلات سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے بلکہ چرند پرند اور عوام الناس کی زندگی میںموسمیاتی تبدیلی میں اضافے کے مضر اثرات سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج میانی فاریسٹ کے با

المقابل کا ٹھڑی فاریسٹ میںایک دن میں ایک لاکھ پودے لگانے کے موقع پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی زمینوں پر جو قبضے کیے گئے تھے وہ واگزار کروا کے وہاں شجرکاری کر کے جنگلات کو اصل قدرتی حالت میں بحال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سرسبز پاکستان کیلئے پورے ملک میں ایک ارب پودے لگانے کا دعویٰ کیا تھا مگر حکومت سندھ نے حقیقی معنوں میں نہ صرف ساحلی پٹی پر 1.7ارب مینگروز کے پودے لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور ڈیلٹا پر کام کرنے والے ماہرین بخوبی آگاہ ہیں کہ ڈیلٹا کی بحالی کیلئے مینگروز کی شجرکاری اہمیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا کی بحالی کیلئے 1.7ارب مینگروز لگانے کے اقدام کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگروز کی بحالی کے علاوہ شہری شجرکاری اور سندھ کے تمام جنگلات کی بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے سر سبز سندھ کے خواب کی تعبیر پوری ہو رہی ہے جبکہ جنگلات کی بحالی سے روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران و عملے کی سرگرمیوں اور جنگلات کی بحالی کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ جنگلات کے افسران و عملہ

اپنے جنگلات کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کریں گے اور اس وژن کے تحت مزید محنت اور جذبے سے کام کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنگلات کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی جس کی وجہ جنگلات تباہ ہوگئے تھے جس سے ہمارے پورے ایکولوجیکل سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی اور اس بات کو محسوس کرتے ہوئے حکومت سندھ اب

جنگلات کی بحالی پر پوری توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ محکمہ جنگلات نے لاکھوں کی تعداد میں پودے لگا کر دنیا میں ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ آج کی اس تقریب میں کاٹھڑی جنگل میں محکمہ جنگلات کی جانب سے صرف ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگائے گئے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے کیونکہ

دنیا میں کہیں پر بھی ایک دن میں ایک لاکھ پودے نہیں لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی بحالی سے موسمی تبدیلی اور قدرتی آفات سے بچا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام نے جس طرح سے پی ڈی ایم کے جلسہ کو کامیاب کیا ہے اور پی ڈی ایم نے پی پی پی کے ساتھ جس طرح ملک اور سندھ میں ضمنی انتخابات

میں کامیابی حاصل کی یہ پی ڈی ایم اور سندھ کے عوام کا وفاقی سلیکٹڈ کٹھ پتلی سرکار پر عدم اطمینان اور نفرت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں بھی ہماری فتح ہوئی ہے تاہم سندھ سے تعلق رکھنے والے پریزائیڈنگ آفیسر نے ہمارے امیدوار کے درست ووٹوں کو مسترد کر کے اپنے امیدوار کو کرسی پر لاکر بٹھا دیا

جبکہ اخلاقی اور قانونی فتح ہماری ہوئی ہے اور جب عدلیہ کا فیصلہ آئیگا تو لوگ دیکھیں گے کہ کٹھ پتلی حکومت کی کتنی رسوائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل پی ڈی ایم کی قیادت کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں اس کٹھ پتلی حکومت سے ملک اور قوم کو چھٹکارہ دلانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی

شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کا ایک دن میں ایک لاکھ درخت لگانا بہت اچھا اقدام ہے اور محکمہ جنگلات کی جو اراضی وا گزار کرائی جا رہی ہے وہاں شجرکاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی چیئر بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق اور رہنمائی لیتے ہوئے ہم اپنے صوبے کو

سرسبز و شاداب بنانے کی کوششیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پروگرام میں محکمہ جنگلات کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائیگا تاکہ محکمے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں اورصرف ایک دن بلکہ کچھ گھنٹوں میں ایک لاکھ پودے لگائے گئے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ محکمہ جنگلات کی کئی زمینیں وا گزار کرائی گئی ہیں جوکہ بااثر افراد کے زیر قبضہ تھیں اور

واگزار کرائی گئی ان زمینوں پر شجرکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں شہری شجرکاری کی جا رہی ہے اور جیسا کہ محکمہ بلدیات کا قلمدان بھی میرے پاس ہے ، ہم نے تمام ٹاؤن کمیٹیز ڈسٹرکٹ کونسلز اور کارپوریشنز کو کہا ہے کہ وہ بھی اپنے بجٹ میں سے شجرکاری کریں ۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب

کرتے ہوئے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیںکہ ہم آپ کے وژن کی تکمیل کیلئے شب و روز محنت کرتے رہیں گے۔ تقریب میں محکمہ جنگلات کے متعلقہ ا فسر کی جانب سے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔قبل ازیںپی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کاٹھڑی فاریسٹ میں پودہ لگار کر مہم کا

باقائدہ افتتاح کیا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر صوبائی وزراء محمد اسماعیل راہو ، سہیل انور سیال ، ایم این ایز طارق شاہ جاموٹ ، ذوالفقار علی بیہن، ایم پی ایز شرجیل انعام میمن ،جام خان شورو ،حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹرمرتضیٰ وہاب ، پی پی پی حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی ، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ ، ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل ، ڈی سی حیدرآباد فواد غفار سومرو اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ پی پی پی کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…