پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والے لیگی کارکنان گرفتار معاملے پروزیراعظم کے معاون خصوصی نے بیان جاری کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت لیگی کارکنان کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں لیگی

کارکنان پہلے سے موجود تھے جن میں موجود ایک شخص نے ان پر دو انڈے پھینکے۔اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے انڈے مارنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جسے بعد میں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔اس دوران ایک خاتون نے بھی احتجاج کرتے ہوئے ‘آٹا چور’ اور ‘چینی چور’ کے نعرے لگائے اور شہبازگل پر سیاہی پھینک دی ۔پولیس نے ان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔شہبازگل نے کہاکہ انہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے مگر وہ بالکل ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی ہے،ہم ایک تھپڑکے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے،ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…