جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کے اراکین کو خوفزدہ کرنے کیلئے کالز آ رہی ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے اراکین کو خوفزدہ کرنے کیلئے کالز آ رہی ہیں،حکومت چیئرمین سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے اخلاقیات سے گر گئی ہے،وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی غیر آئینی تھی،وزیراعظم اعتماد کے ووٹ میں اکیلے حصہ لیکر فرسٹ آئے

تھے،پی ڈی ایم سینیٹ چیئرمین کا انتخاب جیت چکی ہے نمبر گیم اور اخلاقیات دونوں ہی ڈی ایم کے حق میں ہیں،پیپلزپارٹی نے ماضی میں کبھی سسٹم اکھاڑنے کی بات نہیں کی سسٹم میں رہ کر جدو جہد کی ہے،وزیراعظم کو الیکشن میں اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہیے،حکومت عوام پر نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے جارہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور عبدالقادر پٹیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہیحکومت تین مارچ کو بھی بوکھلاہٹ کا شکارتھی حکومت تین مارچ کے بعد دماغی توازن کھو چکی تھی الیکشن حربے استعمال کر کے نہیں جیتا جاتاالیکشن آئین و قانون کے تحت جیتا جاتا ہے،ہمیں حکومت کے ہر حربے کے استعمال بارے بیان پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے ہمارے اراکین سینیٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گیالیکشن میں فلور کراسنگ کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے،حکومت احمقوں کی جنت میں بیٹھی ہے،حکومت عوام پر نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے جارہی ہے،مرغی سمیت

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، حکومت اپنے مافیاز کو مسلسل کھلائے جا رہی ہیوزیراعظم چوری پر چوری کئے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کے کسی سینیٹر کو نقصان ہوا تو زمہ دار حکومت ہو گی۔شازیہ مری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی عوامی ووٹ سے منتخب ہو کر وزیراعظم بنے تھے،یوسف رضا

گیلانی شاندار ماضی کے حامل سیاستدان ہیں،یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم پارلیمان کو عزت دی حکومت یوسف رضاگیلانی سے شدید خوف زدہ ہے،سینیٹ الیکشن نتائج سے خوفزدہ حکومت کو یوسف رضاگیلانی کے خلاف سازش کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے نعرے لگانے والی حکومت اب سیکرٹ بیلٹ کے گن گانے

لگی ہے،سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ہے حکومت منافقت کے اصولوں پر منافقت کی سیاست کر رہی ہے،حکومت کو چاہئے وہ اوپن بیلٹ کی جانب جائے۔شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں کبھی سسٹم اکھاڑنے کی بات نہیں کی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سسٹم میں رہ کر جدوجہد کی ہے،ملک میں جمہوریت کو استحکام

نہیں مل پایا ہے،پیپلزپارٹی نے ماضی کے سینیٹ الیکشنز سے بہت کچھ سیکھا ہے،پی ڈی ایم کے اراکین کو خوفزدہ کرنے کیلئے کالز آ رہی ہیں،حکومت چیئرمین سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے اخلاقیات سے گر گئی ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی غیر آئینی تھی وزیراعظم اعتماد کے ووٹ میں اکیلے

حصہ لیکر فرسٹ آئے آصف زرداری نے ملک کو اٹھارویں ترمیم، سی پیک کا تحفہ دیاوزیراعظم نے ملک میں مہنگائی کر کے اب لنگر بانٹ رہے ہیں حکومت کے گردشی قرضے تیئس ارب سے تجاوز کر چکے ہیں حکومت جانے کے بعد عمرانیات نامی کتاب لکھی جائے گی وزیراعظم ماہر ماحولیات ہیں پی ڈی ایم سینیٹ چیئرمین کا

انتخاب جیت چکی ہے نمبر گیم اور اخلاقیات دونوں پی ڈی ایم کے حق میں ہیں حکومت صرف اوچھی حرکت کر کے چیئرمین سینیٹ الیکشن جیت سکتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سوئس بینک کو خط نہ لکھنے کا مشورہ دینے والا بابر اعوان تھا،وزیراعظم کو الیکشن میں اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہئے،آصف زرداری نے صدر بننے پر بلوچستان والوں سے معافی مانگی تھی سیاست میں کوئی مستقل دوست دشمن نہیں ہوتا

ہے،سیاسی مخالفین بیان بازی پر معافی مانگتے ہیں پیپلزپارٹی کو اپنے اتحادیوں پر بھرپور یقین ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتحادی پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیگی، پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام کیلئے چیئرمین سینٹ کا الیکشن لڑ رہی ہے امید ہے کے پی سے آزاد سینیٹرز یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ امید یے جماعت اسلامی چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دے گی پی ڈی ایم عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…