جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

رانا ثنااللہ کی راوی ریور منصوبے کیخلاف کسانوں کو اکسانے کی ویڈیو سامنے آگئی

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدررانا ثنااللہ کی راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں وہ کسانوں سے کہہ رہے ہیں آپ لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ کمیٹی بن سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق راوی ریور منصوبے کے خلاف

رانا ثنا اللہ کی موجودگی میں تیار ہونیوالی سازش بے نقاب ہوگئی ، رانا ثنااللہ نے راوی ریور منصوبے کے خلاف کسانوں کو اکسانے کی کوشش کی ، جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیومیں راناثنااللہ نے پوچھا حلقہ کس کا ہے، جسپر ایک شخص نے بتایارانا تنویر کا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا میں ان سے بات کروں گا آپ وہاں لوگوں کواکٹھا کریں، لوگوں کو اکٹھا کریں تاکہ ایک کمیٹی بن جائے۔ویڈیو میں موجود شخص نے کہا رانا صاحب ہم (ن) لیگ کے ساتھ ہیں مقدمے بھگتے ہیں، ہم تو یہ جانتے ہیں زمین نہیں دینی، رانا تنویر ہمارے ساتھ ہیں ، حکومتی اہلکاروں نے مار پیٹ کی ہم پر اورایف آئی آر بھی ہوئی ہیں۔شخص نے دھمکی دی کہ قبضہ کیا تو حکومت کیساتھ کیا کچھ ہوگا مثال بن جائے گی، راناثنا اللہ نے مکالمے میں کہا ملک پرویز کو چاہیے زمین پر قبضے سے پہلے کچھ کرے، جس پر ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ رانا صاحب آپ کو وہاں آنا پڑے گا ہماری رہنمائی کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…