ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

کامیابی کے100باپ اورناکامی یتیم ہوتی ہے،بلاول بھٹوکا دعویٰ

datetime 8  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکا امیدوار نامزد کردیا۔یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی

ڈی ایم کی تمام جماعتوں کاممنون ہوں، یہ کامیابی ان کینام کرتا ہوں، الیکشن سے پہلے آپ کی کمال حکمت عملی نے حکمرانوں کی دوڑیں لگوادی تھیں، آپ کی اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے، تمام ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت دراصل جمہوریت کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے عمران خان نے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے تک کے فنڈ دیئے، میں 242 ووٹوں سے وزیراعظم بنا، عمران خان 4 ووٹوں سے وزیراعظم بنے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے، میں سیاسی کارکن ہوں، لڑوں گا اور آخر تک لڑوں گا۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کو سرفہرست رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنے کاچیلنج دیا گیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…