جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مخالفین نے گلاس مانگا، الیکشن کمیشن نے پورا ڈرم دے دیا،علی اسجد ملہی کی شدید تنقید

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسکہ(آن لائن)این اے 75 سے ضمنی انتخاب لڑنے والے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین نے 14 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ مانگا تھا، گلاس مانگنے پر الیکشن کمیشن نے پورا ڈرم دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس فارم

45 آنے پر نتیجہ جاری کرنا قانونی طور پر لازم تھا، ہم نے سپریم کورٹ سے رٹ پٹیشن میں نتیجہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علی اسجد ملہی نے کہا کہ مخالفین نے 14 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ مانگا تھا، لیکن الیکشن کمیشن نے گلاس مانگنے پر پورا ڈرم ہی دے دیا، ہم بھی پورے حلقے میں انتخاب کے لیے 200 فی صد تیار ہیں۔پی ٹی آئی امیدوار کا کہنا تھا کہ این اے 75 میں پی ٹی آئی کے 55 ہزار ووٹ بڑھ گئے ہیں، کس نے معرکہ مارا، کون جیتا، مریم نواز یہ سب دیکھ لیں۔علی اسجد ملہی نے سینیٹ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا بے شک حفیظ شیخ ہارگئے لیکن عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، عمران خان کے پاس اخلاقی قوت ہے، اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے نکتہ اٹھایا کہ الیکشن کمیشن این اے 75 کے لیے رات 3 بجے چیف سیکریٹری کو کال کرتا رہا، لیکن یوسف رضاگیلانی کی بات آئی تو شام 7 بجے الیکشن کمیشن بند ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس فارم 45 آنے پر نتیجہ جاری کرنا قانونی طور پر لازم تھا، ہم نے سپریم کورٹ سے رٹ پٹیشن میں نتیجہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علی اسجد ملہی نے کہا کہ مخالفین نے 14 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ مانگا تھا، لیکن الیکشن کمیشن نے گلاس مانگنے پر پورا ڈرم ہی دے دیا

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…