اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حمزہ شہباز پر کرپشن ثابت نہ ہونا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن ) سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ایماندار اور وطن سے محبت کرنے والوں کی جماعت ہے حمزہ شہباز شریف کی رہائی عوامی دعائوں کا نتیجہ ہے مسلم لیگ ن کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ حمزہ شہباز شریف پر کوئی

کرپشن ثابت نہ ہوپانا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ تحریک انصاف انتقام کی آگ میں ملک و قوم دونوں کو جھونک رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا مشترکہ سینیٹر منتخب ہوتے ہی ان کی آگ بجھ جائے گی اور یہ اس کی راکھ سے اندھے ہو جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارسابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں شیخ ابو بکر کی رہائش گاہ پر لیگی کارکنان سعید انور بھولا، حاجی عطاء ملک ، رانا اشتیاق و دیگران سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام ناقص پالیسیوں نے عوام کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے ۔ غریب آدمی دو وقت کی نوالے تک کو ترس گیا، نوکریاں ، گھر بانٹنے والے عوام سے روزگار بھی چھین رہے ہیں۔حکومتی بد نیتی اور گردشی قرضوں نے جعلی تبدیلی لانے والوں کا پول کھول دیا، گھریلو و صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،اس وقت جس مہنگائی کا سامنا عوام کوہے ملک کی تاریخ میں اتنی مہنگائی دیکھنے اور سننے میں نہیں آئی مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب و متوسط طبقہ کے عوام کیلئے گھر چلانا اور بیوی بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے۔ سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ بھار ی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ حالیہ ضمنی الیکشن میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…