پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پٹواری سسٹم ختم کرنے کا اعلان، وفاقی حکومت کا عوامی سہولت کیلئے انتہائی احسن فیصلہ

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ چند ماہ میں اسلام آباد سے پٹواری سسٹم ختم کردیا جائے گا اور سی ڈی اے کی ویب سائٹس پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ جلد ملے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی ڈی اے) کی ویب سائٹ پر

سوسائیٹیوں کی معلومات موجود ہوں گی۔ اب لوگوں کو پتہ چلے گا کون سا پلاٹ فروخت ہوا ہے اور کون سا نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 روز میں اسلام آباد کے 403 کمرشل پراجیکٹ کو منظور کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں 7 ماہ میں 258 درخواستیں جمع ہوئیں اور 19 کی منظوری دی گئی۔شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ گھروں کی قلت ہے۔ ہمارے پاس گھر بنانے کی ایک لاکھ اسکیمیں ہیں۔ پاکستان میں کم تنخواہ اور مہنگی رہائش عام آدمی کا مسئلہ ہے۔ اس قلت کو پورا کرنے کیلئے 50 لاکھ گھر بنانے کا کہا تھا۔معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپنا گھر بنانا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے۔ گھر بنانے کیلئے غریب آدمی کو کوئی قرضہ نہیں دیتا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ بنانے کا مقصد عام آدمی کو سستے گھر دینا ہے۔ مارگیج کا قانون ہماری حکومت نے پاس کرایا۔ گھر بنانے کیلئے30 سے 35 لاکھ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ بنانے کا مقصد عام آدمی کو سستے گھر دینا ہے۔ بینک 378 ارب روپیعوام کو قرضہ دینے کے پابند ہیں۔ سرکار کو گھر بنانے کی نہیں، سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…