ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کو الیکشن ہروانے والے پرویز خٹک کے بھائی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (آن لائن ) وزیر دفاع پرویز خٹک کے اپنے بھائی لیاقت خٹک کے ساتھ خاندانی اختلافات کھل کرسامنے آگئے۔ضمنی الیکشن پی کے 63میںپاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کا الزام، پرویز خٹک کی شکایت پر وزیر اعظم عمران خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پرویز خٹک کے بھائی کو وزارت سے

فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے ، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی کی وزارت واپس لے لی گئی، ان پر نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کا الزام تھا جس میں تحریک انصاف کو گزشتہ روز شکست ہوئی۔گورنر خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وزیراعلٰی خیبرپختون خواہ محمود خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پی کے 63 الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار کی مدد کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔دریں اثناء صوبائی معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پر بجلیاں،نوشہرہ ضمنی انتخابات میں صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو سپورٹ کیا، وزیراعلیٰ محمودخان نے رپورٹ طلب کی تو واضح ہوا کہ لیاقت خٹک اور ان

کے خاندان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے خلاف کام کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے مشاورت کی اوران کی منظوری سے لیاقت خٹک کو وزارت سے فارغ کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی کے 63 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اختیار ولی نے کامیابی سمیٹی تھی، پارٹی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…