4 حلقوں میں ضمنی انتخاب، ابتدائی نتائج نے حیرت انگیز نقشہ کھینچ دیا، جے یو آئی کی بھی حیرت انگیز پوزیشن

19  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چاروں حلقوں میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق وزیر آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ

پی پی 51 کے 10 پولنگ سٹیشنز سے تحریک انصاف کے امیدوار چودھری محمد یوسف 3108 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم طلعت شوکت 2570 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 کے 23 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔ ن لیگ کے اختیار ولی نے 3817 ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 3395 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی این اے 45 کرم 26 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان 3322 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار سید جمال 3006 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 1889 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے 19 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے علی اسجد 7540 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے نوشین افتخار 5755 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔یاد رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخارالحسن شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت

منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جبکہ این اے 45 ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی۔ نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور نتائج کس کروٹ بیٹھیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…