لاہور( این این آئی ) کاغذات نامزدگی کی دستاویزات کے مطابق فرحت شہزادی کروڑوں کے اثاثوں کی مالک نکلیں،فرحت شہزادی کے اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔ دستاویزات کے مطابق اثاثوں میں ایک سال کے
دوران 94 لاکھ 99 ہزار کا اضافہ ہوا، فرحت شہزادی نے واجبات کی صورت میں 22 کروڑ سے زائد کی رقم بھی ظاہر کی ،فرحت شہزادی کے نام پر دوبئی، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹائون، چکری راولپنڈی میں کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ہیں ،فرحت شہزادی نے 12 مختلف پرائیویٹ اداروں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ،فرحت شہزادی کے 8 بینک اکاونٹس ہیں ،فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔دوسری جانب مبینہ طور پر خاتون اول کی دوست ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی پی ٹی آئی کی فرحت شہزادی نے سینیٹ انتخاب کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔فرحت شہزادی نے خواتین کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔قومی میڈیا اور سوشل میڈیا پر فرحت شہزادی کے خاتون اول کی دوست کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کارکنان نے تحفظات کا اظہارکیا تھا جس پر فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔