جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی ناقص حکمت عملی شوگر ملیں بند ہونا شروع، چینی مہنگی ہونے کا خدشہ

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پاکستان میں شوگر انڈسٹری پر نوکین بورڈ لگنا شروع ہو گئے،روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شوگر ملز بند ہونا شروع ہوگئیں ۔ ملک کی 88شوگر ملوں میں سے کم و بیش 44شوگر ملیں پنجاب میں ہیں ،جنوبی پنجاب کی اتحاد شوگر ملز بند ہو گئی اور

اس نے چینی بنانے کا سلسلہ روک دیا کیونکہ اسکے پاس گنا ختم ہو گیا جبکہ آر وائی کے شوگر ملز گنے کا یارڈ بھی 13فروری ہفتے کو خالی دیکھا گیا۔ اس وجہ سے وہ بھی بند ہونے کے قریب ہے۔دوسری جانب ملک میں چینی کے بار بار اٹھنے والے بحران کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے ملک بھر کی شوگرملز میں چینی کی پیداوار، سیل اور ٹیکسز کی مانیٹرنگ کا جامع نظام لگانے کافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر کی شوگر ملزکی اپنی پیداوار و اخراجات کا ازخود مانیٹرنگ کا منصوبہ ناکام ہوگیا جس کے بعد وفاقی حکومت نے شوگر ملزکی مانیٹرنگ کا نیا منصوبہ اور نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شوگر ملز میں ویڈیو سرویلنس سسٹم کیلئے 21 ستمبر 2020 کو ایس آر او جاری کیا مگر عمل نہ ہوا، مانیٹرنگ نظام کی تنصیب کیلئے 10 نومبر 2020 پہلی ڈیڈ لائن جب کہ آخری ڈیڈ لائن 31 جنوری 2021 کو تھی جو گزر گئی تاہم سسٹم نہ لگایا گیا۔نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے

بتایا کہ ملک بھر کی تمام شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، سیل اور ٹیکسز کی مانیٹرنگ کے منصوبے کے اخراجات بھی وفاقی حکومت خود اٹھائے گی، شوگر ملز کی مانیٹرنگ کے جدید نظام کے منصوبے پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ان اخراجات کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ

سے لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز میں ویڈیو سرویلنس کا جدید نظام لگایا جائے گا جس کا سینٹرل مانیٹرنگ اینڈکنٹرول روم ایف بی آر میں قائم کیا جائے گا،جدید مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کیلئے پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ شوگر ملزکی نگرانی کے نئے جدیدنظام کی تنصیب کا کنٹریکٹ ایک نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…