ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیر کا سفیر بننے کا وعدہ کرنیوالا کلبھوشن یادیو کا وکیل بننے کی کوشش کررہاہے، بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو گھر بھیجنے کا دعویٰ

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے،مودی کو جواب دینا ہے تو پاکستان میں جمہوریت قائم کرنا ہوگی،ہم پر نالائق ،نا اہل کو مسلط کیا گیا ، سلیکٹڈ حکومت آج پاکستان میں راج کر رہی ہے،حکومت مشرف فارمولا پر چل رہی

ہے ،آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو گھر بھیج دیں گے،کشمیر کا سفیر بننے کا وعدہ کرنیوالا کلبھوشن یادیو کا وکیل بننے کی کوشش کررہاہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورکشمیر کا 3 نسلوں کا ساتھ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ہزار سال جنگ لڑیں گے اور بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر نالائق اورنااہل کو مسلط کیا گیا ہے اور سلیکٹڈ حکومت آج پاکستان میں راج کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے وزرائے اعظم نے تاریخی بیانات دیئے ،آج جب کشمیر پر تاریخ کا بدترین حملہ ہوتا ہے تو ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کا بیان یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب کشمیر پر حملہ ہوا، پورے کشمیر کو جیل بنادیا گیا، جہاں 500 دن سے زیادہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے وہاں قومی اسمبلی میں ہمارے وزیراعظم کا بیان اور مودی کو جواب کیا تھا کہ میں کیا کروں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی کو فاشسٹ بھی کہتے ہیں اور ہٹلر بھی اور پھر ان کے الیکشن جیتنے کی دعا بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی والے سیم پیج کی رٹ لگا بیٹھے ہیں لیکن

ہمیں اندازہ ہے کہ اگر کوئی سیم پیج پر ہے تو مودی اور عمران خان سیم پیچ پر ہیں، وہاں بھی مودی نے میڈیا پر پابندیاں لگائی ہیں، اپنے مخالفین خاص طور پر کشمیر یوں کو گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے تاہم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے

کہا کہ اس قسم کا نالائق اورنااہل وزیراعظم نہ صرف پاکستانیوں کی آزادی کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ وہ ہر کشمیری کی آزادی کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے، ہم جانتے ہیں کہ اگر مودی کی فاشزم اور غیر جمہوری طریقے کا جواب دینا ہے تو فاشزم یا کسی کٹھ پتلی سے جواب نہیں دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مودی کو جواب دیا

جاسکتا ہے تو جمہوری پاکستان جواب دے گا، اگر مودی کو کوئی بے نقاب کرے گا تو وہ صرف پاکستان کا منتخب نمائندہ کر سکتا ہے، اگر مودی کو ہم نے ہروانا ہے تو سب سے پہلے پاکستان میں جمہوریت قائم کرنا ہوگی ، پاکستان کا جمہوری وزیر اعظم منتخب کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم کی نشست پر ایک کٹھ پتلی ہے ہم

کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کو جواب نہیں دے سکتے، موجودہ وزیراعظم کے دور میں مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا، حکومت مشرف فارمولا پر چل رہی ہے تاہم آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔حکومتی اقدامات پر

تنقیدکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر ایئرفورس نے بھارت کا جہاز گرایا اور جنگی قیدی پکڑلیا، سلیکٹڈ وزیراعطم نے ابھی نندن کو بھی چائے پلاکر واپس بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کا کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نہیں چاہیے، جس نے یہاں کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیر کا سفیر بنے گا

مگر وہ کشمیر کا سفیر بننے کی بجائے کلبھوشن یادیو کا وکیل بننے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی شخص جہاں جاتا ہے چاہے اقوام متحدہ جاتا ہے یا کہیں اور تو وہی راگ الاپتا ہے کہ میں این آر او نہیں دوں گا وہ تو کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے اور اس کیلئے آرڈیننس نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر

کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کی اجازت دی جائے، اگر کشمیر کے ہر بیٹے اور بیٹی کو فیصلے کی اجازت دی جائے تو وہ اپنی آزادی خود حاصل کر سکتے ہیں اور ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو کے اس نعرے کے ساتھ ہیں کہ ‘میرا نعرہ آپ کا نعرہ رائے شمار رائے شماری ہے،

جہاں ہمارا نعرہ رائے شماری ہے وہاں عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت مشرف فارمولے پر چل رہی ہے، وہاں سلیکٹڈ حکومت نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے لے کر کشمیر تک کوئی پاکستانی عمران اور ان کے سہولت کاروں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس سرزمین، عوام کے حقوق، اس سرزمین کے مستقبل کا

سودا کرے کیونکہ کشمیر پر سودا نامنظور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت، حکومت کے سہولت کاروں کو پیغام بھیجنا چاہتا ہوں کہ آپ نے سن لیا ہے کہ کشمیر اور یہاں کے عوام کا نعرہ کیا ہے، آپ کو کشمیر کے عوام کے پیج پر آنا پڑے گا، کشمیر کے عوام وہ لوگ ہیں جو اپنی آزادی کیلئے لڑتے رہے ہیں اور وہ اب کسی کٹھ پتلی کو سودے

بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کشمیری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے اور اپنے بہن بھائیوں کے مستقبل کو جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر بچانا ہے، ہم اس سلیکٹڈ حکومت کو بھگائیں گے، عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وفاق میں جس کی حکومت ہوتی ہے وہ کشمیر میں حکومت بناتا ہے مگر کل پی

ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ 26مارچ کو لانگ مارچ کا آغازہوگا، مہنگائی مارچ کا آغاز ہوگا اورملک کے ہر کونے سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ بھی اسلام آباد ضرور پہنچیں اور آپ کے انتخابات سے پہلے حکومت کو بھیج دیں گے اور ان شاللہ جب عمران خان وزیراعظم نہیں رہیگا اور ان حالات میں شفاف انتخابات ہوں گے اور آپ کشمیر کے اصل نمائندے منتخب کریں گے جو آپ کے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…