جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی تعریف کیوں کی ؟ والد نے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کردیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر والد نے بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمالیہ میں ایک شخص نے منگنی کے لیے آئے مہمانوں کو محض اس لیے واپس بھیج دیا کہ انہوں نے اس کے سامنے وزیر اعظم

عمران خان کی تعریف کردی۔ مہمانوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے دوران ان کی طرف سے وزیر اعظم کی تعریف سن کر وہ شخص اس قدر آگ بگولہ ہوا کہ اس نے نہ صرف اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کردیا بلکہ منگنی کے لیے گھر آئے مہمانوں کو بھی گھر سے بھگا دیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختوخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلاصوبہ ہے، خیبرپختوخوا کے چار کروڑ شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختوخوا کا ہر خاندان ملک بھر کے 400 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج کروا سکیں گے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح اس سطح سے نیچے آگئی جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھی۔سماجی

رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ معاشی حوالے سے مزید اچھی خبریں ہیں کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہماری کوششیں باآور ہورہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور بنیادی مہنگائی دونوں اس سطح سے نیچے

ہیں جو ہماری حکومت کے سنبھالنے کے وقت تھیں۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مہنگائی پر قابو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان آج شام چار بجے عوام سے ٹیلیفون پر باتکرینگے ۔وفاقی وزیر اطلاعات

سینیٹر شبلی فراز نے بتایاکہ آج شام چار بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔ عوام051-9210809پروزیراعظم سے بات کرسکتے ہیں، ٹیلی فون لائنز شام چار بجے کھول دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…