لگتا ہے مولانا کا سافٹ وئیر بھی اب اپڈیٹ ہو گیا ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

31  جنوری‬‮  2021

سیالکوٹ (آن لائن) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا ایک ٹھگ بھی ان دنوں جیل میں ہے، اقتدار میں تھا تو نہروں میں چھلانگیں مارتا پھرتا تھا اب جیل میں گیا ہے تو اب سہولتوں کی بھیک مانگتا پھر رہا ہے۔ سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید

کہا کہ بہادری تو اس میں بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہے تاہم منی ٹریل اورمشکوک فنڈ ٹرانسفر کے بارے میں بتانے سے ڈرتا ہے، جس کا اعتراف کرنے کی صورت میں شاید اس کے گھر والے اسے گھر میں ہی داخل نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹی ٹھگ نے اہل سیالکوٹ کی عزت خاک میں ملا کر رکھ دی ہے لوگ پوچھتے ہیں کہ اسمبلی میں آستینیں چڑھا کربڑھکیں مارنے اور شیر شیر کے نعرے لگانے والا آج بھیگی بلی کیوں بنا بیٹھا ہے۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق بھی عالم ارواح میں بیٹھے سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے تو شاہینوں کیلئے ایک ملک کا خواب دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے آزاد منش لوگوں کیلئے خواب دیکھا تھا یہ غلام ابن غلام کہاں سے پیدا ہو گئے، باپ ایک آمر ضیائالحق کا غلام جبکہ بیٹا آل شریف کا غلام۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اب ن لیگ کی توپیں خاموش کیوں ہو گئیں، ظل سبحانی کی امریکہ میں اپنی تعینات کردہ اس وقت کی سفیر عابدہ حسین کے بیان کہ ن لیگ کو اسامہ بن لادن فنڈنگ کرتا رہااب ن لیگ اور پی ڈی ایم کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس میں دامن صاف ہے ہم نے ڈونرز کی لسٹیں الیکشن کمشن میں جمع کرا دی ہیں۔ اب جواب انہوں نے دینا ہے جو اسامہ بن لادن، قذافی اور صدام

سے فنڈنگ لیتے رہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی سرخرو ہو کر نکلے گی اور مخالف سیاسی جماعتوں کیلئے یہ معاملہ گلے کا طوق ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم کا سربراہ جسے کہتا تھا کہ ہمارے راستے سے ہٹ جا?اور یہ کہ ابھی ہم نے سوچنا ہے لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا یا پنڈی کی طرف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ

مولانا صاحب اب کہتے ہیں کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی ہی نہیں۔ لگتا ہے مولانا کا سافٹ وئیر بھی اب اپڈیٹ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری، پرچی شہزادے اور مولانا کو آج بھی کھلا چیلنج ہے کہ یہ گھوڑا اور یہ میدان، لاواستعفے،کرو پارلیمنٹ کا بائیکاٹ، کرو لانگ مارچ، کرو آر یا پار مگر این آر او نہ ملا تھا نہ ملے گا۔ انہوں نے

کہا کہ راجکماری نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حق اور سچ پر سٹینڈ لینا، ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں راجکماری اور اس کی کنیزوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ یہ پیغام کس کیلئے ہے؟ ظل سبحانی کیلئے، ببلو ڈبلو کیلئے۔یا منشی اسحاق کیلئے کیونکہ بزدل بن کر ملک سے یہی بھاگے ہوئے ہیں،

کپتان اور اس کی ٹیم تو ڈٹ کر میدان میں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادری تو ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو شیر ہو جاتے ہیں اقتدار سے باہر ہوں توڈھیر ہو جاتے ہیں، ملک سے مفرور ہو کر انقلابی بن جاتے ہیں اور جیل میں جائیں تو روگی بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی

حکومت پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں قبضہ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ محمد آصف کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا،مالکان مسرت آصف زوجہ خواجہ محمد آصف، توحید اختر، زاہد مقبول، شاہد مقبول،نوید اختر و سائرہ اقبال دختر محمد اقبال رقبہ

تعدادی 137کنال کی منظوری 2017 میں حاصل کی۔قبل ازیں معاو ن خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے 62 قیدی جبکہ قید بامشقت کے 265 قیدی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ3غیر

ملکی قیدیوں کے علاوہ 43 دیوانی قیدی بھی موجود ہیں جبکہ جیل 32 خواتین اور 10 بچے بھی قید میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں 2 واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام جیلوں میں قیدیوں اور ان کی رہائش کے لئے ہنگامی پی سی او لگائے گئے ہیں، پی سی او کال کا وقت صبح 0800 سے شام 0600 بجے تک

طے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ملین کی لاگت سے نشہ میں مبتلا قیدیوں کیلئے 20 بیڈ کا اسپتال بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 ملین کی لاگت سے ملٹی سٹوری بیرک تعمیر کی جا رہی ہے۔2 ملین کی لاگت سے واش روم، لا نڈری بلاک تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں کامیاب انعقاد

کے بعد پنجاب کی بیس جیلوں میں پرزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے قیام پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کیلئے سکول قائم کیا گیا جبکہ TEVTA قیدیوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ بھی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں خواتین قیدیوں کو روزگار مہیا کرنے کیلئے فٹبال بنانے پر 50 روپے فی فٹبال معاوضہ دیا جاتا ہے۔ انہوں

نے کہا کہ ٹیوٹا کی مدد سے 16095 قیدیوں کی تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورسز کے ذریعے پیشہ ورانہ تربیت دی جارہی ہیں جن میں سے 195 خواتین قیدیوں کی گھریلو امور میں پیشہ ورانہ تربیت سلائی، بیوٹیشن، فیشن ڈیزائننگ، ہاتھ کڑھائی، مشین کڑھائی کی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ1284 نوعمر قیدیوں کی

ٹیلرنگ، الیکٹریشن، کمپیوٹر ایپلی کیشنز میں سرٹیفکیٹ، موٹر سائیکل، مکینک، ویلڈنگ و دیگر کورسز کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ32 جیلوں میں ہر قسم کی کتابوں سے آراستہ لائبریریاں قائم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جیلوں میں اینٹی کورونا کاونٹرز کا قیام- درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے لیے انفراریڈ ٹمپریچر گنز کا

استعمال۔ ہر جیل میں ہینڈ سینی ٹائرز، ماسک، صابن اور دستانوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کی مدد سے جاری اس پروگرام سے جیل خانہ جات کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کو مکمل تعمیر کے بعد حال ہی میں فنکشنل کیا گیا ہے۔ جلد ڈسٹرکٹ جیل میانوالی اور سب جیل پنڈی بھٹیاں بھی تکمیل کے بعد فنکشنل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قیدی یا ان کے رشتہ دار جیل میں

کسی بھی قیدی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک سے متعلق اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات اور وزیر جیل خانہ جات نے دو مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ اور کنٹرول بناکر اسیران اور لواحقین کے شکایات براہ راست آئی جی جیل خانہ جات سن رہے ہیں.۔ انہوں نے کہا کہ12جیلوں میں 10ہزار قیدیوں کیلئے توسیع کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…