پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

خواجہ آصف کو جیل میں یہ سہولیات فوری دی جائیں، عدالت نے حکم جاری کر دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات دینے سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے گھرکا کھانا،ادویات اور میٹریس فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں جیل سپرنٹنڈنٹ

کوحکم دیا کہ خواجہ آصف کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کریں۔وکیل نے موقف اپنایا تھاکہ خواجہ آصف ضعیف اورمختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اوران کی عمر70 سال ہے جبکہ آنکھوں کا معائنہ درکار ہے۔ درخواست میں خواجہ آصف نے گھرکے کھانے،میڈیکل سہولیات اورگرم ہیٹرکی استدعا کی تھی۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ خواجہ آصف کی آنکھوں کے معائنہ کے لئے سپرنٹنڈنٹ جیل انتظامات کریں۔درخواست میں کہا گیا تھاکہ خواجہ آصف سابق وفاقی وزیراورموجودہ رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ خواجہ آصف نے ایل ایل بی کررکھا ہے اورانڈرٹرائل ملزم ہیں۔دوسری جانب صاف پانی کمپنی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے اشتہاری کی کاروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے اشتہارات آویزاں کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ تفتیشی افسر کو عدالت نے اشتہار آویزاں کرنے کے لیے فراہم کر دیا۔ عدالت نے پیش نہ ہونے پر دونوں کے خلاف اشتہاری کا حکم دیا تھا۔ نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…