جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’ کچھ شرم کرو ، خداکے خوف سے ڈریں ‘‘ لندن میں اسحاق ڈار کو خاتون نےکھری کھری سنادیں

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن میں اسحا ق ڈار پر ایک خاتون برہم ہو گئیں، کھری کھر ی سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون سابق وزیر اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی صاحب بات سنیں جبکہ اسحاق ڈار کی جانب سے

جواب دیا کہ مناسب نہیں ہے ۔ خاتون نے سابق وزیر خزانہ کو کہا کہ کچھ شرم کریں اور خدا کے خوف سے ڈریں ، یہاں تو نواز شریف کو تو بچا لو گے لیکن اللہ کی عدالت میں کیا جواب دو گے ، اللہ پاک نے آپ کو لوگوں کو چھوڑنا نہیں کیونکہ تم لوگ پاکستانی عوام کو لوٹ لوٹ کر کھا گئے ،اس پر اسحاق ڈار نے اشارہ کیا اس چپ کرائو ، خاتون کا کہنا تھا کہ میں کوئی الزام نہیں لگا رہی بلکہ حقیقت بیان کر رہی ہوں ، انشاء اللہ تعالی نے چاہا تو آپ دنیا میں ذلیل و رسوا توہو گے ہی آخرت میں بھی ہم لوگ آپ کا گریبان پکڑیں گے ۔ جبکہ ایک فرد نے خاتون سے کہا ہے کہ عمران خان آپ پسندیدہ ہے آپ پاکستان کیوں نہیں چلی جاتیں جس پر خاتون نے کہا ہے میں یہاں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ لوگوں نے پاکستانیوں کی دولت لوٹ لی ہے شرم نہیں آتی آپ کو اللہ کی عدالت میں کیا جواب دو گے ، اللہ نے چاہا تو آپ لوگ یہاں پر ذلیل ہو گے اور آخرت میں ہم تمہارا گریبان پکڑیں گے ۔ نواز شریف کو جتنا بچانا ہے بچالو لیکن نہیں بچو گے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ذلت و رسوائی ملے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…