جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت پیپلز پارٹی چلا رہی ہے، صرف یہ کام کریں تو حکومت گر جائے گی

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اورسابق سٹی ناظم سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت پیپلز پارٹی چلا رہی ہے، پیپلزپارٹی استعفیٰ دے، آج حکومت گر جائے گی، عمران خان کے مخالف ہوگئے تو نیب کا لیٹر آئے گا،وزیر اعظم آپ یو ٹرن کے ماسٹر ہو،مردم شماری پر بھی یوٹرن لے لوتو پچھلے یو

ٹرن جائز بنالو گے، کراچی متنازعہ مردم شماری پر خاموش نہیں رہے گا، اعدادوشمار درست نہ ہوئے تو ہر سطح پر لڑائی ہوگی، وفاق اتحادیوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے، ایم کیو ایم جیسی جماعت کوآج تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا۔ گورنر ہائوس مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ہفتہ کواحتساب عدالت کراچی میں کلفٹن اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے، متنازع مردم شماری کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، مردم شماری پر خاموش ہوئے تو تباہ ہوجائیں گے،وزیر اعظم آپ یو ٹرن کے ماسٹر ہو اس پر بھی یوٹرن لو،مردم شماری پر یوٹرن لوگے تو پچھلے یو ٹرن جائز بنالو گے۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ مردم شماری پر پاک سر زمین پارٹی نے پر امن ریلی نکالی۔ سب کہہ چکے ہیں کراچی کی آبادی تین کروڑ سے زائد ہے، ہم کراچی کے مسائل حل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں، چیف جسٹس نے خود کہاکہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے، نادرا کے مطابق یہاں 2 کروڑ 40 لاکھ شناختی کارڈ جاری ہوچکے ہیں۔ مردم شماری میں ووٹر کم اور بندے زیادہ ہیں۔آبادی کو صحیح گنا جائے تو قومی اسمبلی کی 40 سیٹیں ہوںگی۔انہوں نے کہا کہ متنازع مردم شماری کو قانونی قرار نہیں

دیا جاسکتا، جو ریاست ہمیں صحیح گننے سے ڈرے ہمیں شرم آتی ہے۔ ان لوگوں کو حکومت چلانے نہیں آتی۔مصطفی کمال نے کہاکہ 13سالوں سے ایک بس نہیں دی، شہر کو کچرا بنا دیا، ہم خاموش رہے۔ آپ نے ہسپتال اور یونیورسٹی اجاڑ دی ہم خاموش رہے، یہاں سے انڈسٹریز اجاڑ دیں ہم خاموش رہے، مردم شماری پر خاموش رہے تو

تاریخ معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے مسائل کے حل نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں۔ کراچی کو کبھی بھی پانی، تعلیم، صحت کا پیسہ صحیح نہیں ملے گا۔ گائوں میں پانی روک سکتے ہیں، لیکن کراچی میں ایسا نہیں ہوسکتا۔ کراچی سے جو جیتے گا، اسی کو سندھ میں حکمرانی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گورنر نے گورنر

ہائوس کو پی ٹی آئی آفس بنا رکھا ہے۔ لوگوں کو را کا ایجنٹ بنانے والا خالد مقبول صدیقی ہے، وہ عمران خان کا سپورٹر ہے۔مصطفی کمال نے کہاکہ وفاق میں احمقوں کو اقتدار کی ذمہ داری دی گئی۔ وفاق اتحادیوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ایم کیوایم جیسی جماعت کو آج تک نیب کا نوٹس کیوں نہیں آیا؟ کیا عمران خان کی حمایت پر ہی

صرف ایم کیوایم کو بچایا جارہا ہے؟ پانی سر سے گزر گیا تو پھر نہیں کہنا کہ مصطفی کمال نے کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنی گنتی پوری کرانے کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔ کراچی ناجائز مردم شماری پر خاموش نہیں رہے گا۔ غلط مردم شماری پر مہر کیوں لگاتے ہو؟ ہم اس معاملے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی

میں کوئی سندھی، پختون، مہاجر لڑائی نہیں کرا سکتا۔ پی ایس پی ریلی کو آخری ریلی نہیں سمجھنا، ہم کراچی کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں جی ایم سید کی برسی پر مودی کے فوٹو لگا کر جلوس نکالا گیا، کہاں ہے سیکیورٹی ادارے اور حکمران؟ اس ملک کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف پیپلز پارٹی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان کی حکومت پیپلز پارٹی چلا رہی ہے، پیپلزپارٹی استعفیٰ دے، آج حکومت گر جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…