جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے فیصلہ کن لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے حکومت کیخلاف مارچ میں لانگ مارچ کرنے کا اشارہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے مارچ کا مہینہ بہت چھا ہے، حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائے گا،عمران خان کو جواب دینا ہوگا، پانامہ کی طرح براڈشیٹ بھی فراڈ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانامہ بھی فراڈ تھا، براڈشیٹ بھی فراڈ ہے، حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائے گا،لانگ مارچ کیلئے مارچ کا مہینہ بہت اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے، اگر بلاول بھٹو کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبرز ہیں تو بتائیں۔سینیٹ میں نمبرز ہونے کے باوجود ہماری تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ قوم والیم ٹین نہیں پڑھنا چاہتی قوم جاننا چاہتی ہے کہ مہنگائی کیسے ہوئی، آٹا چینی دالیں کیسی مہنگی ہوئیں؟قوم جاننا چاہتی ہے کہ بجلی گیس کے بلوں میں اضافے کے بعد بھی بجلی اور گیس کیوں نہیں مل رہی؟حکومت ان چیزوں سے توجہ ہٹانے کیلئے بارڈ شیٹ براڈشیٹ کررہی ہے۔عمران خان کو اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ این آراو اور براڈشیٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔ اسی طرح پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے لانگ مارچ سے قبل تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر چلنے والی جماعتوں پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگائی جائے، تین سال سے چور چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا ہے ، ان کا اعتراف جرم

الیکشن کمیشن میں موجود ہے، اب ان کو سزا دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،سلیکٹڈ ٹولے کیخلاف جلد انہی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے، اب چوروں کا یوم حساب آ چکا ہے، اسرائیلی اور بھارتی لابی سے پیسہ لے کر یہاں لگایا گیا، اے این ایف میں میرے کیس کو پونے دو سال ہوگئے، جعلی اور جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا، وزیراعظم کے حکم پر میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا، ابھی تک مقدمے کی کاپیاں تک فراہم نہیں کی گئیں، تمام جعلی مقدمات صرف ایک حکم سے ختم ہو جائیں گے، وہ وقت آنے والا ہے، جب یہ تمام مقدمات ختم ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…