جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

ایک طرف نوازشریف کی سعودی عرب جانے کی خبریں ، دوسری طرف اچانک لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کی بطور سفیر تعیناتی اندرون خانہ کیا کھچڑی پک رہی ہے؟نئی بحث چھڑ گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نوازشریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لیکن وہ پاکستان کی سیاست میں بھی پوری طرح متحرک ہیں ، گزشتہ دنوں یہ اطلاعا ت آئی تھیں کہ وہ جلد سعودی عرب جائینگے جہاں وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے ، ابھی تک نوازشریف

لندن میں ہی قیام پذیر ہیں ، مگر اسی دوران حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کر کے لیفٹیننٹ جنرل (ر)بلال اکبر کووہاں تعینات کردیا، جس پر چہ میگوئیاں بھی ہوئیں ، اسی حوالے سے سینئر صحافی جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں لکھتے میںکہ ” میاں نواز شریف کے سعودی عرب شفٹ ہونے کے خطرات نظر آ رہے ہیں چناں چہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو ریٹائرمنٹ کے فورا ًبعد سعودی عرب میں سفیر لگا دیا، جنرل بلال اکبر ماضی میں مشہور زمانہ ٹویٹ کے ایشو پر میاں نواز شریف حکومت سے مذاکرات کرتے رہے تھے، اس دور میں پنجاب ہائوس میں ان کی حکومت کے وزارتی گروپ سے ملاقات ہوئی تھی، چودھری نثار اور احسن اقبال بھی ملاقات میں موجود تھے اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی۔اس میٹنگ کے دوران جنرل بلال اکبر کی ایک بات بہت مشہور ہوئی تھی ان کا کہنا تھا آپ لوگ بار بار کہتے ہیں سول ملٹری تعلقات پاکستان میں سول ملٹری تعلقات میں کوئی خرابی نہیں سویلین پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپ گورنمنٹ ملٹری تعلقات کہا کریں یہ خراب ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…